ایف بی آر: چھ ماہ میں 49ارب 41کروڑ 8لاکھ روپے کا ٹیکس جمع

  ایف بی آر: چھ ماہ میں 49ارب 41کروڑ 8لاکھ روپے کا ٹیکس جمع

  



ملتان(نیوز رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو ریجنل ٹیکس آفس ملتان نے پہلے چھ ماہ میں مجموعی طورپر 49ارب41کروڑ8لاکھ روپے ٹیکس جمع کیا ہے، ریجنل ٹیکس آفس ملتان کے باوثوق ذرائع کے مطابق آرٹی اوملتان نے پہلے 6چھ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انکم ٹیکس کی مد میں 24ارب 94 کروڑ 90 لاکھ روپے جمع کئے،انکم ٹیکس کی مد میں آرٹی اوملتان کی 27فیصد آمدن میں اضافہ ہواہے، اسی طرح آرٹی اوملتان نے پچھلے مالی سال 2018-19میں آرٹی اوملتان نے 19ارب(بقیہ نمبر55صفحہ7پر)

63کروڑ 80لاکھ روپے جمع کئے تھے، سیلزٹیکس کی مد میں آرٹی اوملتان نے پہلے 6ماہ میں 24ارب 14کروڑ 70لاکھ روپے ٹیکس جمع کیے،اسی طرح سیلز ٹیکس کی مد میں 14ارب 48کروڑ10لاکھ روپے سیلز ٹیکس کی مد میں جمع کئے، ریجنل ٹیکس آفس ملتان نے مجموعی طورپر سیلز ٹیکس کی مدپچھلے سال کی نسبت 66فیصد زائد ہے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ریجنل ٹیکس آفس نے 32کروڑ 20لاکھ روپے ٹیکس وصول کئے جبکہ پچھلے مالی سال 32کروڑ روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ٹیکس وصولی کی، فیڈرل بورڈ ف ریونیو کی جانب سے ٹیکس اصلاحات کے باعث ا?رٹی اوملتان کی ٹیکس وصولیاں میں 14ارب 79کروڑ 90لاکھ روپے مجموعی طور پر اضافہ ہواہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر