سیکرٹری زراعت اور سیکرٹری بلدیات پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر نوٹسز جاری

سیکرٹری زراعت اور سیکرٹری بلدیات پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری زراعت پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،جسٹس شمس محمود مرزا نے امجد طاہر کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ درخواست گزار کی فیصل آباد شیخوپورہ بائی پاس پر 8 کنال اراضی محکمہ زراعت نے مارکیٹ بنانے کے لئے حاصل کی،محکمہ کی جانب سے درخواست گزار کو رقم کی ادائیگی اور متبادل اراضی نہیں دی گئی،عدالت نے 5اگست 2019 ء کودرخواست گزار کی دادرسی کا معاملہ سیکرٹری زراعت کوبھجوایا، عمل نہیں کیا گیا۔علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست سیکرٹری بلدیات پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔محمد یاسین کی طرف سے دائر اس درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ درخواست گزار میونسل کمیٹی میں فرائض سر انجام دے رہا تھا،میونسپل کمیٹیوں کو ختم کرنے کے بعد ملازمین کو بھی نکالا جانے لگا،عدالت نے اس کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے معاملہ دادرسی کے لئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو بھجوایاتھا، پاسداری نہیں کی جا رہی۔

نوٹس جاری

مزید : صفحہ آخر