کاٹن فیکٹری سیل کرنے کیخلاف دائردرخواست سیکرٹری ماحولیات کو ارسال،فیصلہ کرنے کا حکم

  کاٹن فیکٹری سیل کرنے کیخلاف دائردرخواست سیکرٹری ماحولیات کو ارسال،فیصلہ ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے کاٹن فیکٹری سیل کرنے کے خلاف دائردرخواست نمٹاتے ہوئے معاملہ سیکرٹری ماحولیات پنجاب کو بھجوا دیا،درخواست گزار محمد عبدالباسط کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ محکمہ ماحولیات کی جانب سے درخواست گزار کی کاٹن فیکٹری سیل کردی گئی،محکمے نے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کا الزام لگایاہے جبکہ فیکٹری سیل کرنے سے قبل درخواست گزارکو شوکاز نوٹس بھی نہیں دیاگیا اور اس کا موقف جانے بغیر کارروائی کی گئی،عدالت نے درخواست سیکرٹری ماحولیات پنجاب کوبھجواتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست گزار کاموقف سن کرقانون کے مطابق دادراسی کی جائے۔

کاٹن فیکٹری

مزید : صفحہ آخر