ن لیگ کے سینئر رہنما چودھری عبدالستار وریو انتقال کر گئے
سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر چودھری عبد الستار وریو انتقال کر گئے۔رکن قومی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی کے والد اور سابق وفاقی وزیر چودھری عبد الستار وریو انتقال کر گئے۔سابق وفاقی وزیر عبدالستار وریو کی نماز جنازہ آج 1:00 بجے ان کے آبائی گاوں وریو میں ادا کی جائے گی۔