بداخلاقی کے واقعات روکنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کی جائے،سپریم کورٹ بار

بداخلاقی کے واقعات روکنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کی جائے،سپریم کورٹ بار

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بچوں سے بداخلاقی کے واقعات میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کے تدارک کے لئے فوری طور نیشنل ایمرجنسی نافذ کی جائے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرسیدقلب حسن،سیکرٹری شمیم الرحمان ملک اورایگزیکٹو کمیٹی کی طرف سے جاری بیان میں اس بات پر تشویش اور افسوس کا اظہار کیا گیاہے کہ بچوں کے جنسی استحصال کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے جوایک قومی المیہ ہے، ایک این جی او 2018-19ء کی رپورٹ کے مطابق روزانہ 10بچوں کو ایسے استحصال کا سامنا کرنا پڑتاہے۔سپریم کورٹ بار کاکہناہے کہ زینب الرٹ،رسپونس اینڈ ریکوری ایکٹ مجریہ 2019ء کانفاذ ایک اچھا فیصلہ ہے لیکن اس کا دائرہ کار صرف اسلام آباد تک محدود ہے،اس قانون کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا جائے کیونکہ یہ ایک علاقہ کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے۔

سپریم کورٹ بار

مزید : صفحہ آخر