بدمعاشوں کی فہرست کیخلاف دائر درخواستوں پر انکوائری رپورٹ طلب

  بدمعاشوں کی فہرست کیخلاف دائر درخواستوں پر انکوائری رپورٹ طلب

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی فہرست جاری کرنے کے خلاف دائردرخواستوں پر حکومت کومعاملے کی انکوائری کرکے جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔جسٹس عالیہ نیلم نے خواجہ عقیل احمد عرف گو کی بٹ اور منشا بم کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے سپیشل سیکرٹری ہوم سے استفسار کیا کہ یہ لسٹ کیسے جاری ہو گئی؟ اس لسٹ پر سیکشن افسر کے دستخط میچ کروا کر رپورٹ دیں، عدالت نے حکم دیا ہے کہ اس معاملہ کی انکوائری بھی کی جائے اور ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا جائے۔پچھلی سماعت پرعدالت کے روبرو ہوم سیکرٹری پنجاب نے پیش ہو کر ٹاپ ٹین کی لسٹ بنانے سے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ ٹاپ ٹین کی لسٹ پر جس سیکشن افسر کے دستخط ہیں، وہ ہمارا ملازم نہیں ہے۔

انکوائری رپورٹ

مزید : صفحہ آخر