سکائوٹس معاشرے میں زمہ داری کا احساس پیدا کر کے تبدیلی کا محرم بن سکتے ہیں:صدر مملکت

  سکائوٹس معاشرے میں زمہ داری کا احساس پیدا کر کے تبدیلی کا محرم بن سکتے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سکاؤٹس معاشرے میں نچلی سطح پر شہری ذمہ داریوں کا احساس پیدا کر کے تبدیلی کا محرک بن سکتے ہیں،کئی اقوام نے قوت ارادی، علم و دانش اور بلند کردار سے دنیا میں اپنا مقام بنایا ہے،آج ہمیں انہی اصولوں پر چلتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے،غربت، ناخواندگی اور صحت جیسے عام آدمی کے مسائل کے حل کے لئے امن بہت ضروری ہے۔وہ 16 ویں چیف سکاؤٹ آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ حلف برداری کی تقریب منگل کو یہاں ایوان صدر میں ہوئی۔ چیف کمشنر پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن سرفراز قمر ڈاھا نے ڈاکٹر عارف علوی سے چیف سکاؤٹ آف پاکستان کا حلف لیا اور انہیں سکاؤٹ سکارف پیش کیا۔ صدر مملکت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے باعث افتخار ہے کہ انہوں نے قائد اعظم کی پیروی کرتے ہوئے آج پاکستان کے چیف سکاؤٹ کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد ابتدائی مشکلات و مسائل کا ادراک کرتے ہوئے قائد اعظم نے قوم کو واضح پیغام دیا تھا کہ تعمیر پاکستان کی راہ میں مشکلات سے گھبرانا نہیں ہے۔ سکاؤٹس لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے اور دنیا کو رہنے کے لئے اچھی جگہ بنانے میں کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ غربت، ناخواندگی اور صحت جیسے عام آدمی کے مسائل کے حل کے لئے امن بہت ضروری ہے۔
صدر مملکت

مزید :

صفحہ آخر -