18ماہ میں حکومت کی معاشی پالیسیاں ناکام،غریب آدمی کا جینا مشکل ہو گیا:سراج الحق

18ماہ میں حکومت کی معاشی پالیسیاں ناکام،غریب آدمی کا جینا مشکل ہو گیا:سراج ...

  



اسلام آباد(آئی این پی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان جس مافیا کا ذکر کرتے ہیں اس مافیا کا تعلق سرکاری پارٹی ہے 18مہینوں میں حکومت کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں، غریب آدمی کا جینا مشکل ہوگیا ہے،عمران خان باربار کہتے ہیں گھبرانا نہیں لیکن معاملات حکومت کے کنٹرول سے باہر ہیں منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاعمران خان کہتے ہیں کہ مافیا ہے،لیکن وہ مافیا کا نام نہیں لیتے اگر مافیا کا تعلق اپوزیشن ہوتا تو وہ ابھی جیلوں میں ہوتا،لیکن مافیا کا نام لینا بھی حکومت کے لیئے مشکل ہے۔، عمران خان کہتے ہیں کہ مافیا ہے،لیکن وہ مافیا کا نام نہیں لیتے اگر مافیا کا تعلق اپوزیشن سے ہوتا تو وہ ابھی جیلوں میں ہوتا،لیکن مافیا کا نام لینا بھی حکومت کیلئے مشکل ہے،مافیا کا تعلق سرکاری پارٹی ہے، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ قبائلی علاقوں سے کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے اور نہ جنوبی پنجاب کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا ہوا۔

سراج الحق

مزید : صفحہ آخر