بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی 2ہزار سے زائد خالی اسامیوں کو پر کیا جائے:سینیٹ کمیٹی
اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی خالی2067سیٹوں پر فوری بھرتی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے جعلی پیغامات بھیجنے والوں کوکوسخت سے سخت سزا دی جائے۔ منگل کوسینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کاجلاس چیرمین کمیٹی سینیٹرعثمان کاکڑکی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔اجلاس میں سینیٹر کلثوم پروین،سینیٹرفدا محمد،سینیٹرحاجی مومن خان آفریدی، مولوی فیض محمد،ودیگر سینیٹرزنے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری احساس پروگرام سمیت دیگر حکام نے شرکت کی اور کمیٹی کو احساس پروگرام خاص کربے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستفید ہونے والے غیرمستحق افراد کونکالنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ممبران کمیٹی کے سوال پر حکام نے بتایاکہ دو بیویوں والے بھی اس سے مستفید ہوئے، دونوں بیویاں پیسے لیتی ہیں۔بے نظیرانکم سپورٹ سے فائدہ حاصل کرنے والوں میں افسران کی تعداد زیادہ ہے مگر 2080سرکاری افسران نے انگوٹھا لگاکر پیسے لیے ہیں اور چیف سیکرٹریز کو لکھ دیا ہے۔بے نظیر انکم سپورٹ سے پیسے لینے والے ڈی آئی خان کے افسر نے کہاکہ مجھے پتہ نہیں تھا کہ میری بیوی یہ پیسے لے رہی ہے۔پروگرام سے ابھی اس وقت43لاکھ مستفید ہورہے ہیں ان میں کسی سرکاری ملازم کو نہیں چھوڑا ہے پورے پاکستان سے لوگ نکلے ہیں۔یکم فروری کو بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں 75ہزار مزید لوگ شامل کریں گے۔ پاکستان میں غربت کے حوالے سے سروے 2020کے آخر میں مکمل ہوگا فاٹا جی بی اور کے پی کے میں سروے نہیں ہوئے ہیں اپریل میں سروے شروع ہوں گے۔
سینیٹ کمیٹی