ملک میں معیشت تباہ ہو گئی اور مہنگائی زوروں پر ہے، اسحا ق ڈار

ملک میں معیشت تباہ ہو گئی اور مہنگائی زوروں پر ہے، اسحا ق ڈار

  



لندن (آئی این پی) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیر خزانہ اسحا ق ڈار پاکستان میں کاروباری شخصیات کی اکثریت یہ سوچتی ہے کہ پاکستان غلط سمت میں جا رہا ہے۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں معیشت تباہ ہو گئی ہے اور مہنگائی زوروں پر ہے جس کے باعث پاکستان میں بزنس مینوں کی اکثریت یہ خیال کرتی ہے کہ پاکستان غلط سمت جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنا پرانا بیان دہرایا کہ یہ انتہائی حیران کن بات ہے کہ عمران خان نیازی کی جانب سے حقائق کو مسخ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑے خسارے کے کئی ادوار آئے ہیں۔ 2007-08 میں جی ڈی پی کی شرح 8 فیصد تھی۔ یہ بات جھوٹ ہے کہ پی ٹی آئی کو ٹوٹی پھوٹی معیشت ورثے میں ملی انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں ٹوٹے گرامو فون کے ریکارڈ سے کم نہیں۔

اسحا ق ڈار

مزید : صفحہ آخر