قوم کو نشہ سے نجاب دلانے کیلئے منشیات فروشوں کا پاتال تک پیچھا کر ینگے:شہریار آفریدی

  قوم کو نشہ سے نجاب دلانے کیلئے منشیات فروشوں کا پاتال تک پیچھا کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)منشیات جیسے ناسور سے قوم کو بچانے کیلئے اور خصوصاً نوجوانوں کو نشہ کی لعنت سے دورکرنے کیلئے انہیں مثبت سرگرمیوں خصوصاً کھیلوں کی جانب راغب کرنا ہوگا۔ حکومت نشہ کے خلاف جنگی انداز میں کام کررہی ہے اور قوم کو نشہ سے نجات دلانے کیلئے منشیات فروشوں کا پاتال تک پچھا کیا جائے گا۔یہ بات وزیر مملکت انسداد منشیات ونارکوٹکس کنٹرول شہریار خان آفری نے 22مارچ کو کراچی سے پشاور تک ہونے والی ”ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل بیٹل اگینسٹ نارکوٹکس سائیکل ریس“ کے چیف آرگنائزر اور کراچی وسندھ سائکلنگ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری ملک کلیم احمد اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تباہی و بربادی کے اس عفریت کو انتہائی عبرت ناک کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیاکہ پاکستان کو منشیات سے پاک رکھنے کیلئے دن رات کام کرکے اس لعنت کے خلاف کام کرنیوالی فورسز اور سماجی رضاکاروں کو ہرممکن امداد فراہم کی جائے گی۔انہوں نے 35سال سے کامیابی کے ساتھ مشن نارکوٹکس فری پاکستان جاری رکھنے پر کلیم اعوان کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ان کی جدوجہد کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کلیم اعوان کو یقین دلایا کہ ”ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل بیٹل اگینسٹ نارکوٹکس سائیکل ریس“ کو انشاء اللہ سالانہ کیلنڈرکا حصہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کلیم اعوان کو سپورٹ کرنے پر پاکستان آرمی، پاکستان کوسٹ گارڈ،پاکستان پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے کردار پر خوشی کا اظہار کیااور کہا کہ انشاء اللہ کلیم اعوان کے حوصلوں کو ٹوٹنے نہیں دیا جائے گا۔شہریار آفریدی نے قوم خصوصاً نوجوانوں سے درخواست کی کہ وہ منشیات کے خلاف جہاد میں شامل ہوں تاکہ پاکستانی فورسز منشیات کے خلاف اپنے مشن میں کامیاب ہوکر سرخ روح ہوسکیں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر کوئی بھی مشن پایا تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا۔
شہریار خان آفریدی

مزید :

صفحہ آخر -