سرکاری سکولوں میں کچی کلاس ”ارلی چائلڈ ایجوکیشن“میں تبدیل،پکی کلاس ختم

  سرکاری سکولوں میں کچی کلاس ”ارلی چائلڈ ایجوکیشن“میں تبدیل،پکی کلاس ختم

  



لاہور(آئی این پی) سرکاری سکولوں میں پکی کلاس کو یکسر ختم کر دیا گیا ہے جبکہ کچی کلاس کو ارلی چائلڈ ایجوکیشن کا درجہ دیدیا گیا ہے جس کے بعد سیدھا پہلی جماعت میں ترقی دے دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے سکولوں میں کچی کلاس کو ارلی چائلڈ ایجوکیشن کا درجہ دے دیا ہے، اس سے قبل بچوں کوکچی اورپکی کلاس میں قاعدے سے پڑھایا جاتا تھا، اب ای سی ای رومز کے قیام کے بعد بچوں کو گرافکس کی مدد سے پڑھایا جائے گا، ارلی چائلڈ ایجوکیشن کے بعد طالبعلم کو اول جماعت میں بھیج دیا جائے گا۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل سکولوں میں کچی اور ای سی ای کلاسز الگ الگ حیثیت میں کام کر رہی تھیں،جدید کلاس رومز کے قیام سے بچوں کیلئے ہندسوں، الفابیٹک، جانوروں اور رنگوں کی پہچان آسان ہوگی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں مزید ای سی ای رومز بنانے اور طلبہ کو پڑھانے کیلئے یونیسف محکمہ سکول ایجوکیشن کو خصوصی کٹس بھی فراہم کرے گا اور اساتذہ کو تربیت بھی دے گا۔

کچی کلاس

مزید : صفحہ آخر