پاکستان سپر لیگ فائیو کا آفیشل ترانہ ”تیار ہیں‘‘جاری کردیا گیا

  پاکستان سپر لیگ فائیو کا آفیشل ترانہ ”تیار ہیں‘‘جاری کردیا گیا

  



لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے 5 ویں ایڈیشن کا ترانہ ’تیار ہیں‘ جاری کردیا گیا۔ پی ایس ایل کے آفیشل ترانے ’تیار ہیں‘ کے لانچ کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں کرکٹرز اور بورڈ حکام بھی شریک تھے۔ 5 ویں ایڈیشن کے ترانے ’تیار ہیں‘ کو گلوکار علی عظمت، عارف لوہار، ہارون رشید اور عاصم اظہر نے گایا ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری معروف موسیقار ذوالفقار جبارخان اورکمال خان نے کی ہے۔ترانے کی موسیقی میں تْنبا، چمٹا، رباب اور ہارمونیم سمیت کل 22 سازوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ترانے کی ویڈیو میں قومی کرکٹرزبابراعظم، حسن علی، رومان رئیس، سرفراز احمد، شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی جلوہ گر ہوئے۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 5 واں ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوگا اور تمام میچز پاکستان کے مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

سپر لیگ

مزید : صفحہ اول