ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا

ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا

  



اسلام آباد(آئی این پی)اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج بروزبدھ کو ہوگا، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اجلاس کی صدارت کریں گے،مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والی اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے دوران 6 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کے پاس موجود ہے، اجلاس کے دوران گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے، ممکنہ فیصلے سے گھریلو صارفین سمیت مختلف شعبوں کے لیے گیس کے نرخ بڑھ جائیں گے۔اجلاس میں پاکستان موٹگیج ریفائنری کمپنی کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی منظوری دیئے جانے کے معاملے پر بھی فیصلہ کیا جائے گا، وزارت خزانہ کے لیے 8 کروڑ روپے سپلیمنٹری گرانٹ منظور ہوسکتی ہے، ای گورننس پروگرام کے لیے 10 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ ایجنڈے میں شامل ہے۔

ای سی سی

مزید : صفحہ اول