اس وقت امت مسلمہ کا شیرازہ بکھر چکا،مولانا فضل الرحمان

اس وقت امت مسلمہ کا شیرازہ بکھر چکا،مولانا فضل الرحمان

  



بنوں ( بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام مدینہ منورہ سعودی عرب کے طر ف سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا اہمتام کیا گیا جس میں مر کزی جنر ل سیکر ٹری قاری محمد الیاس، صدر حافظ عبد الرزاق واسوریاض کے جنرل سیکرٹری حاجی ممتاز خان، عبد الطاہر جدہ، قاری ارشد محمود صفدر، شاعر سید سلمان گیلانی، ماہنامہ الجمعیتہ پنڈی کے ایڈیٹر مفتی محمد زاھد ڈیروی، مدینہ منورہ کے جنرل سیکرٹری مولانا عبد اللہ قمر، قاری عبد اللہ، حافظ عمیر احمد پٹھان، عبدالزاق بنگلانی، مولانا احسان اللہ شیرازی، احسان اللہ چنہ، بابو عبدا لحکیم اورپریس سیکرٹری حافظ آیاز بنگلانی سمیت دیگر اہم شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کا شیراز ہ بکھر چکا ہے۔ ہر جگہ مسلمان ظلم کی چکی میں پس رہے رہیں لہذا اس صورتحال میں ہر مسلمان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے مسلمان بھائی کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی استعطاعت اور وسعت کے مطابق کردار ادا کریں اور امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے خصو صاً حرمین شریفین میں مقیم جماعتی ساتھیوں کو چاہیے کہ وہ امت مسلمہ کیلئے ہر قت دعا گو رہیں انہوں نے مزید کہا کہ بعض لوگ ہمیں یہ طعنہ دیتے ہیں کہ آپ لوگ قدامت پسند ہیں اس جدید معاشرے میں پرانی باتیں نہ کیا کریں لیکن ہم یہ بات کرتے ہیں اس خلافت راشدہ کا دور میں مسلمان طاقتور تھے اس دور میں بڑے بڑے لوگ و ہستیاں پیدا ہوئے اور دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا لہذا مخالفین ہمیں ہزار طعنے دیں لیکن ہمیں اپنی تاریخ پر فخر ہے اور ہم سیاست و دین میں انبیا ء کرام ؓ کے سچے وارث ہیں۔ انشاء اللہ یہ سال الیکشن کا اور سلیکٹیڈ حکمرانوں سے چھٹکارے کا سال ہوگا۔ آخر میں قائد جمعیتہ مولانا فضل ارحمن نے مثالی اور پروقار تقریب کے انعقاد پر جماعتی عہدیداروں اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کی اور یہ تقریب اجتماعی دعا پر احتتام پزیر ہوئی۔

مزید : صفحہ اول