پاکستان سے متعلق منفی خبروں کے دور میں مثبت خبر صرف سندھ سے آئی،بلاول

پاکستان سے متعلق منفی خبروں کے دور میں مثبت خبر صرف سندھ سے آئی،بلاول

  



کراچی(آئی این پی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ نے خواتین زرعی ورکرز کے حقوق کیلئے قانون منظور جبکہ مناسب اجرت اور فلاح و بہبود کا قانون بنایا گیا،خواتین سے متعلق اصلاحات تسلیم کرنے پر ہیومن رائٹس واچ کے شکر گزار ہیں۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان سے متعلق منفی خبروں کے دور میں مثبت خبر صرف سندھ سے آئی۔ خواتین سے متعلق اصلاحات تسلیم کرنے پر ہیومن رائٹس واچ کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ نے خواتین زرعی ورکرز کے حقوق کیلئے قانون منظور کیا، خواتین ورکرز کیلئے مناسب اجرت اور فلاح و بہبود کا قانون بنایا گیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پہلی بار خواتین زرعی ورکرز کے یونین سازی کے حق کو تسلیم کیا گیا۔

بلاول

مزید : صفحہ اول