کسی سرکاری ملازم کو اس طرح کے بیانات زیب نہیں دیتے،مرتضیٰ وہاب

  کسی سرکاری ملازم کو اس طرح کے بیانات زیب نہیں دیتے،مرتضیٰ وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ کلیم امام کے بیان پر سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کا فوری رد عمل میں کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ یہ کس قسم کا بیان ہے،کسی سرکاری ملازم کو اس طرح کے بیانات دینا زیب نہیں دیتا، حکومت کا استحقاق ہے کہ ان کو کہیں بھی تعینات کرے۔ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آئی جی سندھ کو پورا موقع دیا سندھ کی خدمت کے لیے لیکن بدقسمتی سے وہ پرفارم نہیں کرسکے۔مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ تمام پراسس مکمل ہوچکا ہے، سمجھ نہیں آرہا کہ یہ سب باتیں کرنے کی کیا منطق ہے،حکومت سندھ کلیم امام کی پرفارمنس سے متاثر نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کا کام تقریر کرنا نہیں، آئی جی سندھ کا کام پولیسنگ کرنا ہے، گورنر سندھ نے بھی اعتراف کیاہے کہ صوبے کے چیف منسٹر کا استحقاق ہے کہ وہ آئی جی کو تبدیل کرسکتاہے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ کل وزیراعظم نے وزیراعلی کو یقین دہانی کرائی کہ 24گھنٹے میں آئی جی سندھ کو تبدیل کردیاجائیگا، آئی جی سندھ کیسے اس طرح کی بات کرسکتے ہیں؟

مزید :

صفحہ اول -