ڈیفنس سے 13 سالہ لڑکی کا مبینہ اغوا، پولیس کی روایتی بے حسی

ڈیفنس سے 13 سالہ لڑکی کا مبینہ اغوا، پولیس کی روایتی بے حسی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس سے 13 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، ایف آئی آر کو درج ہوئے16گھنٹے گزر گئے لیکن پولیس نے ورثا سے رابطہ نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے ڈی ایچ اے فیز سکس درخشاں تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد ایک13سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کر کے لے گئے۔مغویہ کی والدہ نے کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرائے 16 گھنٹے ہوگئے لیکن درخشاں تھانے کی پولیس نے تاحال رابطہ نہ کیا،13سالہ صائمہ میرے ساتھ بنگلے میں کام کرنے گئی تھی۔اس حوالے سے لڑکی کے ورثا کا کہنا ہے کہ ہماری بچی بنگلے کے باہر کچرا پھینکنے گئی تھی اسی دوران اغوا ہوئی، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کار اور موٹر سائیکل سوار افراد صائمہ کو ہمراہ لے گئے ہیں۔درخشاں تھانے میں پولیس نے مقدمہ بھی بہت مشکل سے درج کیا تھا، پولیس بیٹی کی بازیابی کے لیے عملی اقدامات نہیں کررہی ہے۔ خدا کے لیے ہماری بچی کو بازیاب کروایا جائے۔

مزید : صفحہ اول