شکارپور،ڈاکوؤں نے مسافر کوچ سے 5 مسافروں کو اغوا کرلیا

  شکارپور،ڈاکوؤں نے مسافر کوچ سے 5 مسافروں کو اغوا کرلیا

  



شکارپور (این این آئی)شکارپور میں ڈاکوؤں نے مسافر کوچ سے 5 مسافروں کو اغوا کرلیا۔پولیس کے مطابق شکارپور کے علاقے جہانواہ میں ڈاکوؤں نے مسافر کوچ سے 5 مسافروں کو اغوا کرلیا، مغویوں کی بازیابی کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان احمد کے مطابق ڈاکوؤں نے کراچی سے شیراں پور جانے والی مسافر کوچ کو روک کر 5 مسافروں کو اغوا کرلیا اور کچیکی طرف فرار ہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر روانہ ہوگئی ہے جبکہ علاقے کی ناکابندی کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق جلد مغویوں کو بازیاب کرالیا جائیگا۔

مزید : صفحہ اول