ملیر ندی کے کنا ر ے جنگلا ت لگا ئے جا رہے ہیں،عبدالرحیم سومرو

ملیر ندی کے کنا ر ے جنگلا ت لگا ئے جا رہے ہیں،عبدالرحیم سومرو

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیربلدیات و جنگلات سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر سیکریٹری فاریسٹ عبدالرحیم سومرو کی زیرصدارت لیاری ندی کے کناروں پر شہری جنگلات کے کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ان کے دفتر میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔جس میں کام کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر مشکلات ان کے حل اور تجویز پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ریسرچ سعید میرانی، کنزرویٹر عارف ڈومکی،نیاز سومرو ڈی ایف او مینگروز عارف کھوکھر، ڈی ایف او مینگروز شہزاد گل،ڈپٹی ڈائریکٹر پروجیکٹ تین بلین ٹری سونا می پروجیکٹ کاشف درانی،ڈی ایف او اور رینج مینجمنٹ اور ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر مقصود میمن کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سیکریٹری جنگلات نے کہا کہ شہری جنگلات کا افتتاح اسی سال فروری میں ہو گا۔ وزیر جنگلات کی خصوصی ہدایات ہیں کہ شہری جنگلات کے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ اس کے افتتاح کے لیے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے درخواست کی جا سکے۔سیکریٹری جنگلات نے اجلاس میں کام کی رفتار بڑھانے کے سلسلے میں مختلف افسران کی ذمہ داری لگائی کہ وہ اپنے دیئے گئے اپنے اپنے ہدف کو وقت مقررہ پر مکمل کرے۔انہو ں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی اور عالمی سطح پر موسمیاتی تغیرات کے باعث حدت میں اضافے کے با عث ضروری ہے کہ صوبے بھر میں شجرکاری زیادہ سے زیادہ کی جائے اور اسی ویژن کے تحت کراچی میں لیاری ندی اور دوسرے فیز میں ملیر ندی کے دونوں کناروں پر دنیا کے سب سے بڑے شہری جنگلات لگائے جارہے ہیں جوکہ فضائی آلودگی اور گرمی کی شدت میں کمی کا باعث بھی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں شجرکاری کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت اور نشونما کے لیے اقدامات بھی شامل ہے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس منصوبے کو اپنانا ہوگا یہی ہمار ی کامیابی کی ضمانت کی دلیل ہے۔

مزید : صفحہ آخر