ادویات کی قلت:ڈاکٹرز نے حکومت کو ہڑتال کی دھمکی دے دی

  ادویات کی قلت:ڈاکٹرز نے حکومت کو ہڑتال کی دھمکی دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرکاری اسپتالوں میں دواں کی قلت کے معاملہ پر ینگ ڈاکٹرز بھی میدان میں آگئے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں ادویات فراہم نہ گئیں تو ہڑتال کردیں گے۔تفصیلات کے مطابق اسپتالوں میں دواں کی عدم فراہمی سنگین صورتحال اختیار کرچکی ہے اس صورتحال کے پیش نظر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتالوں میں دواں کی عدم فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں اسپتالوں کو دوائیں فراہم نہ کی گئیں تو ملک بھر کے اسپتالوں میں ہڑتال کی جائے گی۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریضوں کو دوائیں فراہم کرنا محکمہ صحت کی ذمہ داری ہے، اسپتالوں میں دواں کی عدم فراہمی سنگین صورتحال اختیار کرچکی ہے۔ینگ ڈاکٹرز کے مطابق وزیر صحت سندھ کے پی ایس کنٹرولنگ اتھارٹی بن چکے ہیں،6ماہ سے سندھ کے سرکاری اسپتال دوائیں سے محروم ہیں۔واضح رہے کہ کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں دواں کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی، جس کے باعث مریضوں کو باہر سے ادوایات خریدنا پڑرہی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -