خدمت کرنے کے لیے وزارت کی ضرورت نہیں،خالد مقبول صدیقی

  خدمت کرنے کے لیے وزارت کی ضرورت نہیں،خالد مقبول صدیقی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہماری سیاست کی بنیاد ہے،ایم کیو ایم کو خدمت کرنے کے لیے وزارت کی ضرورت نہیں ہے، جتنے وسائل ہیں انہیں شہر کی بہتری کے لیے استعمال کر رہے ہیں، شہریوں کو درپیش مشکلات سے نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔میڈیا سے بات چیت میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی والوں سے وعدہ ہے مسائل کے حل کی جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ ترقیاتی کام کا سلسلہ اور تیز ہو، جب نشست نہیں تھی اس وقت بھی شہر کو چمکا کر رکھا تھا، عوام کی خدمت ہماری سیاست کی بنیاد ہے، ہم حکومت میں ہوں یا نہ ہوں لوگوں کی جدوجہد کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلدیہ عظمی کراچی محدود وسائل میں کام کر رہی ہے، اہل کراچی سے وعدہ ہے ان کے مسائل کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس65 فیصد ریونیوکے شہر کو دینے کے لیے کچھ ہوگا تو آئیں گے، کراچی میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر