ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر عوام کی تکلیف کا باعث ہوتی ہے:سید ناصر حسین شاہ

  ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر عوام کی تکلیف کا باعث ہوتی ہے:سید ناصر حسین شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات و ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر لاگت میں اضافہ اور عوام کی تکالیف و پریشانیوں کا باعث ہوتی ہے۔ وقت پر منصوبے مکمل نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی جبکہ متعلقہ افسران کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے علی ہاس کراچی میں سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ و دیگر افسران کے ساتھ ترقیاتی اسکیموں کے جائزہ اجلاس اور مسائل کے حل کیلیے آنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ کورنگی میں ٹریٹمنٹ پلانٹ پر ترجیحی بنیاد پر کام کرنے کے اقدامات کیئے جائیں۔ ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبے کو بہت پہلے مکمل ہوجانا چاہئے۔ مختلف اداروں میں کام شروع ہوا۔ رواں سال تریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبے کو مکمل کرنے کی کوشش کی جائیگی حکومت سندھ کی کوشش ہے کہ جو بھی ٹریٹمنٹ پلانٹ ہو اسے وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے۔ ٹریٹمنٹ پلانٹ کے پی سی ون میں ملیر کے انڈسٹریل ایریا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تاخیر کی ذمے دار وفاقی حکومت ہے۔ صوبہ سندھ اور عوام کے وسیع تر مفاد اور ان کے لائف اسٹائل کو بہتر بنانے کے سلسلے میں شروع کئے گئے تمام ترقیاتی منصوبوں کی وقت پر تکمیل چیئرمین بلاول بھتو زرداری کا وژن ہے اور اسی وژن کے تحت کراچی میں کئی میگا منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے جنھیں مقررہ وقت پر مکمل کرلیا جائے گا۔ ڈیولپمنٹ اسکیموں پر کام پورے کراچی میں بلاتفریق جاری ہیں۔ اور عنقریب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کئی میگامنصوبوں کا افتتاح بھی کرلیں گے۔ کم عرصے میں میگامنصوبوں کی تکمیل کراچی کی تاریخ میں ایک مثال ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -