تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں،جماعت اسلامی

  تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں،جماعت اسلامی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)شعبہ تعلیم جماعت اسلامی سندھ کے زیر اہتمام حکومت کے اعلان کردہ یکساں نصاب تعلیم کا جائزہ لینے کیلئے شعبہ تعلیم کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ماہرین تعلیم کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے یکساں نصاب تعلیم کی اہمیت اور ضرورت کا جائزہ لینے کیلئے تمام ماہرین تعلیم کو اپنی تجاویزاور سفارشات پیش کرنے کی دعوت دی۔ شعبہ تعلیم سندھ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحق منصوری نے اظہار خیال کرتے وہئے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم کے پروگرام میں مدارس کو خصوصی ہدف بنایا گیا ہے۔ جبکہ یکساں نصاب تعلیم کے حقیقتا جب ہو سکے گا جب مدارس میں انگریزی، سائنس، میتھ، کمپیوٹر وغیرہ متعارف کروایا جائے اور اسکولز و کالجز میں قرآن، حدیث اور فقہ کو شامل نصاب کیا جائے تاکہ مدارس اور اسکولز کالجز سے نکلنے والے طلبہ و طالبات جہاں دور جدید کے تقاضوں کو پورا کر سکیں وہیں بحیثیت مسلمان، اسلام کے رہنماء اصولوں کو اختیار کر کے دور حاضر کے چیلنج کا مقابلہ کرسکیں۔

مزید : صفحہ آخر