وزیراعظم نے ایم کیو ایم کو نظر انداز نہیں کیا ہے، عامرخان

وزیراعظم نے ایم کیو ایم کو نظر انداز نہیں کیا ہے، عامرخان

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہاہے کہ وزیراعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کو نظر انداز نہیں کیا بلکہ ان کی جماعت حکومت کی اتحادی ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہاکہ وزیراعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کو نظر انداز نہیں کیا بلکہ ان کے حکومتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جس دن ایم کیو ایم پاکستان نے کابینہ سے علحیدگی اختیار کی تھی اس دن ہی وزیراعظم عمران خان کا خالد مقبول کے پاس فون آیا تھا جس کے بعد وزیراعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمانے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ مل کر مسائل کا حل نکالا جائے، ایسے حالات پیدا نہیں کرنا چاہتے جس سے حکومت کے لیے مشکلات پیدا ہوں۔عامر خان نے کہاکہ ان کی قومی اسمبلی کے رکن اسد عمر سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بہادرآباد آنا چاہتے ہیں۔ عامر خان نے کہاکہ وہ نہیں چاہتے ہیں کہ کسی بھی نتیجے سے پہلے عمران خان سے ملاقات کریں اور میڈیا جمع ہو۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو شاید دشواری کاسامنا ہے اب یہ پی ٹی آئی کو طے کرنا ہے کہ وہ اِس مسئلے کو کس طرح حل کرے گی۔

مزید : صفحہ آخر