سینٹرل پولیس آفس کراچی میں یادگار شہداء سندھ پولیس کا افتتاح

  سینٹرل پولیس آفس کراچی میں یادگار شہداء سندھ پولیس کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)سینٹرل پولیس آفس کراچی میں تعمیر کی گئی یادگارشہداء سندھ پولیس کا آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام اور شہداء سندھ پولیس کی فیملیز نے مشترکہ افتتاح کیا اور شہداء کی یادگارپر فاتحہ خوانی/دعا کی۔پولیس کے خصوصی دستے نے شہید سلام پیش کیا۔اس موقع ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز اور سی پی او میں تعینات سینئر پولیس افسران کے علاوہ سابق پولیس افسران اور شہداء کے ورثاء بھی موجود تھے۔آئی جی سندھ نے شہدائے سندھ پولیس کے ورثاء کی تقریب میں شرکت پر انہیں خوش آمدید کہا اورانتہائی گرمجوشی سے انکا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اوربالخصوص کراچی میں امن وامان کے حالات اور آزاد کاروباری سرگرمیوں کاعروج سندھ پولیس کے شہیدافسران اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کا بین ثبوت ہے۔ہمارے شہداء ہمارا فخر اور انکی قربانیاں ہمارا اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس کے ورثاء کسی بھی طور اپنے آپ کو تنہا ہر گز نہ سمجھیں محکمہ سندھ پولیس ہر پل اور ہر لمحے انکے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہیگا۔انہوں نے کہا کہ یادگار شہداء کی تعمیر کے علاوہ سینٹرل پولیس آفس کی تزئین وآرائش کام کی قلیل مدت میں تکمیل پر ڈی آئی جی آپریشن مقصود میمن اور انکی ٹیم کی کارکردگی لائق تحسین اور ستائش ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -