کراچی،رینجرز کی کارروائیاں 21ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

  کراچی،رینجرز کی کارروائیاں 21ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

  



کراچی (کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے21ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رینجرز نے گڈاپ، بریگیڈ،شاہراہ فیصل، الفلاح، کلری اوررسالہ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے16ملزمان کو گرفتارکیا۔گرفتار ملزمان لوٹ مار، غیر قانو نی اسلحہ رکھنے، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ جبکہ کلری،شاہراہ فیصل،چاکیواڑہ اوربغدادی کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے5ملزمان کوگرفتار کیا ملزمان منشیات فروشی کے کاروبار اور موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکر لی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر