پورٹرH-100پک اپ کے 45 یونٹس کی ڈلیوری کی تقریب

  پورٹرH-100پک اپ کے 45 یونٹس کی ڈلیوری کی تقریب

  



کراچی (پ ر) ہنڈائی نشاط موٹر پرائیوٹ لمیٹڈ نے شان ڈسٹری بیوٹرز اینڈ شان مارکیٹنگ سروسز کو پورٹرH-100پک اپ کے 45 یونٹس کی ڈلیوری کے حوالے سے فیصل آباد پلانٹ پر تقریب کا انعقاد کیا۔اس تقریب میں شان ڈسٹری بیوٹرز اور شان مارکیٹنگ کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی جنہوں نے Tatsuya Sato-COO HNMPL اور Junya Masuda - EVP Sales & Marketing HNMPL کی جانب سے اپنے نئے برانڈ ہنڈائی پورٹر ہائی ڈیک اور ڈیک لیس کی چابیاں وصول کیں۔ اس موقع پر HNMPL کمپنی کے دیگر سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔پورٹرH-100پک اپ کی تیاری اور صارفین کو اس کی فراہمی جنوری 2020 کے اوائل سے شروع ہوچکی ہے۔ ہنڈائی نشاط موٹر نہ صرف اعلی معیار کی مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے، بلکہ پاکستان کی ٹرانسپورٹ کی صنعت کے لئے نیا معیار قائم کرنے کے لئے پاکستانی صارفین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا بھی عزم رکھتی ہے۔

مزید : صفحہ آخر