بائیومیٹرک کی مددسے پالیسی کا حصول،ای ایف یو پہلی کمپنی بن گئی

بائیومیٹرک کی مددسے پالیسی کا حصول،ای ایف یو پہلی کمپنی بن گئی

  



کراچی (پ ر)ای ایف یو لائف، پاکستان میں بیمہِ حیات کی نمایاں حیثیت کی حامل کمپنی رہی ہے اور ہمیشہ صارف کی ضروریات اور عملی طور پر مستعد ہونے پر بنیادی توجّہ مرکوز رکھتے ہوئے جدید ترین ٹیکنالوجی اپنانے میں آگے سے آگے رہی ہے۔ ٹیکنالوجی میں ہونے والی اہم دریافت کی پیش قدمیوں کی روایت کے ساتھ رواں رہتے ہوئے، ای ایف یو لائف دنیا میں BLISS (بائیومیٹرک لائف انشورنس ا سمارٹ سسٹم) متعارف کروانے والی پہلی بیمہ حیات کمپنی بن گئی ہے۔ BLISSایک مکمل طور پر ڈیجیٹل، بچت کے ساتھ ساتھ تحفّظ فراہم کرنے والا فوری پالیسی کے حصول کا نظام ہے۔ BLISS بائیومیٹرک انگوٹھے کے نشان کے استعمال کے ذریعے بیمہ حیات پالیسی تشکیل دینا اور اسے قانونی شکل دینا ممکن بناتا ہے جس کی حکومت پاکستان کے قومی ڈیٹابیس اور رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی پیش کردہ بائیومیٹرک تصدیق کی خدمات کے استعمال سے فوری طور پر تصدیق ہوجاتی ہے۔ یہ نظام ایک مکمل ڈیجیٹل، کاغذ سے مبرّا،تجربہ پیش کرتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے اب نہ ہی کسی درخواست پر یا کاغذ پر کسی طرح کے طبعی دستخط درکار ہونگے اور نہ ہی کبھی بیمے سے متعلق کاغذی دستاویزات کی ضرورت ہوگی۔اس ٹیکنالوجی کے آغاز کے موقع پر، ای ایف یو لائف کے چیف آپریٹنگ آفیسر زین ابراہیم نے کہا، ''صارف کی ضروریات کو تمام تر رسائی فراہم کرنے والے بیمہ دار کی حیثیت سے، ہم فیصلہ سازی کیلئے ان کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہیں۔ چونکہ ہمارے بہت سے صارفین صحیح موقع پرسہولیات کی فراہمی چاہتے ہیں، ہم پرانی کاغذی کاروائی پر مشتمل بیمہ کے فروخت کے طریقہ کار سے ہٹ کر ایک نئے، حقیقی طور پر باہم پیوستہ، ڈیجیٹل ایکوسسٹم اختیار کررہے ہیں جو کسی دستی مداخلت کی ضرورت کو ختم کردیتا ہے۔ صارف کو بائیومیٹرک کی حامل بچت کے ساتھ ساتھ تحفّظ کی بیمہ پروڈکٹ لینے کے لئے صرف دس منٹ درکار ہونگے۔ کوئی بھی گراں بار کاغذی فارم بھرنے اور دستخط کرنے کی ضرورت درکار نہیں ہوگی، نہ ہی کوئی کاغذی دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت پیش آئے گی، اور سب سے بہترین بات یہ کہ صارف کو ڈیجیٹل پالیسی دستاویزات فوری طور پر وصول ہوجائیں گی۔ یہ نیا پروجیکٹ، ہمارے صارفین کے لئے ایک سہل، پریشانی سے مبرّا اور خوش کن تجربے کا حصول ہمارے عزم کا ایک اور عہد ہے''۔

مزید : صفحہ آخر