امام قبلہ اول الشیخ عکرمہ صبری سے اسرائیلی پولیس کی مسلسل چار گھنٹے تفتیش

  امام قبلہ اول الشیخ عکرمہ صبری سے اسرائیلی پولیس کی مسلسل چار گھنٹے تفتیش

  



غزہ (اے پی پی) اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری سے مسلسل 4 گھنٹے تفتیش کی اور انہیں المسکوبیہ حراستی مرکز میں رکھا گیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض حکام نے الشیخ عکرمہ صبری پر مسلسل دباؤ ڈالا کہ وہ مسجد اقصیٰ میں داخلے کا فیصلہ قبول کریں تاہم انہوں نے باور کرایا ہے کہ وہ قبلہ اول سے دور کیے جانے کا کوئی صہیونی  حربہ قبول نہیں کریں گے۔

مزید : عالمی منظر