غرب اردن میں فلسطینیوں کے 4 مکانات مسمار کرنے کا اسرائیلی حکم

غرب اردن میں فلسطینیوں کے 4 مکانات مسمار کرنے کا اسرائیلی حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


غزہ(اے پی پی) قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں چار زیرتعمیر مکانات مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہاسرائیلی حکام نے مغربی جنین کی رمانہ کالونی کے رہائشی یوسف اسعد الرفاعی، طارق ربیع عبدالرزاق، ابو حماد اور  مصطفیٰ تیسیر ابو حماد کو نوٹس جاری کیے ہیں کہ وہ زیرتعمیر مکانات خود ہی مسمار کردیں ورنہ انہیں مسمار کرنے کے ساتھ انہیں بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -