امریکی ریاست الباما میں 35کشتیاں نذر آتش، 8افراد ہلاک

  امریکی ریاست الباما میں 35کشتیاں نذر آتش، 8افراد ہلاک

  



واشنگٹن(آئی این پی)امریکی ریاست الاباما میں جھیل پرکشتیوں میں آگ لگنے سے8 افراد ہلاک ہو گئے۔سکاٹ بورو کے فائر بریگیڈ محکمہ کے سربراہ گین نکولس نے کہا ہے کہ ایک کشتی میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد فائر فائٹر موقع پر پہنچے، حادثے میں ابھی تک 8افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔آتشزدگی کے باعث 35 کشتیاں جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔گین نکولس نے کہا کہ امدادی کام کے بعد چار دنوں میں حادثے کی تحقیقات شروع کی جائیں گی۔

مزید : عالمی منظر