مالاکنڈدرگئی نہرسے قتل شدہ خوبرولڑکی کی نعش برآمد

  مالاکنڈدرگئی نہرسے قتل شدہ خوبرولڑکی کی نعش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈدرگئی نہرسے قتل شدہ خوبرولڑکی کی نعش برامد مقتولہ کی ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے تھے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزضلع مالاکنڈ کے علاقہ جبن پاور ہاوس درگئی کی نہر سے نامعلوم خوبرو لڑکی کی نعش برآمد ہوکر درگئی ہسپتال لائی گئی۔ جن کی عمر20تا 24سال، سرخ وسفید رنگ، قد پانچ فٹ قریباً،سرخ فلش کے کپڑے، کالے رنگ کی جرسی، کالا فیشنی برقعہ اور پاؤں میں سینڈل تھے۔نعش کو لیویزتھانہ پھاٹک درگئی میں لائی گئی جہاں عصرکے نمازکے بعد جنازہ پڑھائی گئی اورلیویزتھانہ درگئی کے ذرائع کے مطابق پلوسئی بابا مقبرے میں امانتاً سپرد خاک کردی گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -