رحیم یارخان،گیس پائپ لائن کو دہشت گردوں نے اڑایا،ایم ڈی

رحیم یارخان،گیس پائپ لائن کو دہشت گردوں نے اڑایا،ایم ڈی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) سوئی نادرن نے رحیم یارخان میں گیس پائپ لانے میں آگ لگنے کے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔ایم ڈی سوئی ناردرن سہیل گلزار نے کہا کہ گیس پائپ لائن کو دہشت گردوں نے اڑایا اور منصوبہ بندی سے پیک آورز میں ٹائم ڈیوائس سے پائپ لائن کو اڑایا گیا۔ایم ڈی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے کلیئرنس کا انتظار ہے، چھان بین کے بعد نقصان کا اندازہ لگایا جاسکے گا، ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور بحالی کا کام ابھی شروع نہیں ہوا۔ایم ڈی سوئی ناردرن نے مزید کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کوگیس پریشرمیں کوئی تعطل نہیں آیا، تمام سیکٹر کو متبادل لوپ سے 175ملین کیو بک فٹ گیس دے رہے ہیں۔دوسری جانب سینئر جنرل مینیجر سوئی ناردرن نے بتایا کہ گیس کی سپلائی متبادل پائپ لائن سے بحال کردی گئی ہے، قادرپور سے متبادل پائپ لائن کے ذریعے گیس سپلائی جاری ہے، متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔
گیس پائپ لائن

مزید :

صفحہ آخر -