معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کرونا وائرس پر تکنیکی کورکمیٹی تشکیل دیدی

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کرونا وائرس پر تکنیکی کورکمیٹی تشکیل ...
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کرونا وائرس پر تکنیکی کورکمیٹی تشکیل دیدی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کرونا وائرس پر تکنیکی کورکمیٹی تشکیل دیدی،کور کمیٹی ارکان میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر اللہ بخش، ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ عامر اکرام شامل ہیں،شوکت خانم ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان بھی کمیٹی کے ممبر ہوں گے ،پارلیمانی سیکرٹری نیشنل ہیلتھ نوشین حامد،پاک فوج کے نمائندے اوردیگر ماہرین بھی کور کمیٹی میں شامل ہیں ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کور کمیٹی کا مقصدبدلتی صورتحال پر گہری نظررکھنا ہے ،کمیٹی ارکان کو اپنی اپنی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں،ان کا کہناتھا کہ کرونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے حکومت جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد