مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ لائن)مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا،اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کا جائزہ لیا جائے گا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ ای سی سی اجلاس میں گھریلو صارفین سمیت مختلف شعبوں کیلئے گیس کے نرخ بڑھنے کا امکان ہے ،پاکستان موٹگیج ریفائنری کمپنی کیلئے ایک کروڑ ڈالر کی منظوری کا بھی امکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کیلئے 8 کروڑ روپے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے ،ای گورننس پروگرام کیلئے 10 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد