آسٹریلوی سائنسدانوں کا کرونا وائرس تخلیق کرنے کا دعویٰ

آسٹریلوی سائنسدانوں کا کرونا وائرس تخلیق کرنے کا دعویٰ
آسٹریلوی سائنسدانوں کا کرونا وائرس تخلیق کرنے کا دعویٰ

  



سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلین سائنسدانوں نے کرونا وائرس تخلیق کرنے کا دعویٰ کردیا۔

خبرایجنسی کے مطابق آسٹریلوی سائنسدانوں نے کرونا وائرس تخلیق کرنے کا دعویٰ کردیا۔آسٹریلین سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وائرس کی تخلیق کا مقصد اس کیلئے موثر ویکسین کو تیار کرنا ہے ۔

واضح رہے کہ چینی دارالحکومت بیجنگ میں بھی کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی جس کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 106 ہوگئی۔ کرونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد چین بھر میں مریضوں کی تعداد 4500 سے تجاوز کرگئی ہے۔

چین کے17 شہروں میں ٹرین، بس اور فضائی سروس مکمل بند ہے جبکہ ہانگ کانگ کے ریلوے سٹیشن سنسان پڑے ہیں۔وائرس کے باعث ہانگ کانگ حکومت نے سرکاری ملازمین کو چھٹیوں کے بعد گھروں سے ہی کام کرنے ہدایت کردی جبکہ ہانگ کانگ اور ملائیشیا نے اپنے شہریوں کو صوبے ہوبئی کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

فلپائن نے چینی شہریوں کیلئے ویزہ آن ارائیول کی سہولت ختم کردی ہے۔جرمنی اور کمبوڈیا میں بھی کرونا وائرس کے کیس سامنے آگئے جبکہ وائرس پھیلنے سے روکنے کیلئے منگولیا نے چین اور شمالی کوریا کے ساتھ اپنی سرحد مکمل بندکردی۔

مزید : بین الاقوامی