سٹاک مارکیٹ سے اچھی خبرلیکن ڈالر کی قیمت کیا رہی؟کاروباری دنیاسے خبر آگئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹاک مارکیٹ میں آج کل کی نسبت بہتر رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ابتدائی گھنٹے میں کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملااور100انڈیکس میں 118 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ ڈالر کی قدر آج مستحکم رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کامثبت آغازہوا۔کاروبار کاآغاز42 ہزار 299پوائنٹس سے ہو اجو118پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ42ہزار 400کی عبور کرتے ہوئے42,417.62تک چلاگیا۔تاہم یہ پھر نیچے آیا اور اس وقت 100انڈیکس42356.68پر ٹریڈ کررہا ہے۔
اگرگزشتہ روزہونے والی کاروباری سرگرمیوں پر نظردوڑائیں توکل پاکستان سٹاک مارکیٹ 240 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42 ہزار 299 پوائنٹس کی سطح پر آ گئی تھی۔ منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں مندی کا رجحان رہا۔100 انڈیکس کا آغاز 42 ہزار 539 پوائنٹس پر ہوا۔ اور آغاز سے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا جو اختتام تک منفی زون میں ہی رہا۔
ہم نیوز کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران سب سے زیادہ کمی 386 پوائنٹس کی ہوئی اور انڈیکس 42 ہزار 153 پوائنٹس کی سطح پر تک گر گیا تھا تاہم کاروبار کا اختتام 240 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔
کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 13 کروڑ، 71 لاکھ، 55 ہزار، 60 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5 ارب، 59 کروڑ، 96 لاکھ، 73 ہزار، 932 بنتی ہے۔
دوسری جانب ڈالرکی قیمت مستحکم قرار دی جارہی ہے، فاریکس ٹریڈنگ کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکی قدر مستحکم رہی ہے اور وہ 154.56پر ہی ٹریڈ ہورہاہے۔