ایشیا کپ پاکستان میں ہو کوئی اعتراض نہیں، ٹیم آئے گی یا نہیں؟ انڈین کرکٹ بورڈ نے بتادیا

ایشیا کپ پاکستان میں ہو کوئی اعتراض نہیں، ٹیم آئے گی یا نہیں؟ انڈین کرکٹ ...
ایشیا کپ پاکستان میں ہو کوئی اعتراض نہیں، ٹیم آئے گی یا نہیں؟ انڈین کرکٹ بورڈ نے بتادیا

  



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ بورڈ کاکہنا ہے کہ اسے ایشیا کپ کے پاکستان ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم اس نے  ایشیا کپ کھیلنے کیلئے پاکستان میں ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔

نجی ٹی وی 92نیوز اورڈان نیوزکی رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان میں ٹورنامنٹ کے انعقاد پر کوئی مسئلہ نہیں لیکن بھارتی ٹیم پاکستان ٹیم نہیں جائے گی۔

آئی اے این ایس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ میزبانی کے حقوق مسئلہ نہیں ہیں بلکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کوئی غیرجانبدار مقام کاانتخاب کیاجائے کیونکہ بھارتی ٹیم ایشیائی ٹیموں کے ٹی ٹوئنٹی میچوں کیلئے وہاں نہیں جانا چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ چاہے کئی ممالک کی ٹیمیں وہاں جانے کیلئے تیار ہیں تاہم پھر بھی بھارتی ٹیم نہیں جانا چاہتی۔اور اگرایشین کرکٹ کونسل کو بھارت کے بغیر میچ کرانے میں کوئی اعتراض نہیں ہے تو پھریہ میچز بالکل مختلف ہوں گے لیکن اگر بھارت کو اس میں شامل کرنا ہے تو پھر میزبان پاکستان نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ رواں سال ستمبر میں پاکستان میں کھیلا جانا ہے جس میں شرکت کیلئے بیشتر ٹیمیں تیارہیں لیکن بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر ڈٹا ہواہے۔

مزید : اہم خبریں /کھیل