وزیر اعظم کا پرنسپل سیکریٹری بننے والا فراڈیا گرفتار

وزیر اعظم کا پرنسپل سیکریٹری بننے والا فراڈیا گرفتار
وزیر اعظم کا پرنسپل سیکریٹری بننے والا فراڈیا گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اعظم کا پرنسپل سیکریٹری اور فوجی افسر بن کر سرکاری افسروں کو بلیک میل کرنے اور لوگوں کو لوٹنے والے نوسرباز کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزم کے خلاف ایف آئی اے کو این ایچ اے کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تھی جس پر ڈائریکٹر آپریشن سائبر کرائم عبدالرب کے حکم پر ایف آئی اے نے کارروائی کرکے ملزم وقار علی شاہ کو گرفتار کرلیا۔
ملزم وزیراعظم کا پرنسپل سیکریٹری اور فوجی آفیسر بن کر جعل سازی سے پولیس سمیت دیگر محکموں میں ملازمین اور افسران کے تبادلے کراتا تھا۔یہاں تک کہ این ایچ اے کے ایک آفیسر کو بھی بلیک میل کرکے 40 لاکھ روپے ہتھیا لیے جب کہ تھانوی میں مختلف فراڈ کے کیسوں میں ملوث افراد کی تفتیش تک تبدیل کرا کر ان سے لاکھوں روپے بٹورے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مقامی عدالت سے 3 روز کا ریمانڈ لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے، ملزم نے اپنے ساتھ کچھ خواتین کو بھی ملا رکھا تھا جو فون کالز کر کے لوگوں کو لوٹنے میں مدد فراہم کرتی تھیں، ان خواتین کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔