2 لاکھ افراد کو برسرروزگار کرنے کا منصوبہ، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی

2 لاکھ افراد کو برسرروزگار کرنے کا منصوبہ، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی
2 لاکھ افراد کو برسرروزگار کرنے کا منصوبہ، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان پوسٹ نے ملک میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے جامع پروگرام ترتیب دیا ہے جس کے تحت آئندہ 3 برسوں میں 2 لاکھ لوگ برسر روزگار ہوں گے۔ملک کے نوجوانوں کے لئے فراہمی روزگار اور کاروبار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے پاکستان پوسٹ نے منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ کا باضابطہ آغاز فروری میں کیا جائے گا۔ پروگرام سے 3 سال میں 2 لاکھ لوگوں کو براہ راست روزگار ملے گا۔
منصوبے کے تحت ملک بھر میں ایک لاکھ 25 ہزار فرنچائز پوسٹ آفسز بنائے جائیں گے۔ ہر فرنچائز پوسٹ آفسز میں پوسٹل کے تمام سہولیات دستیاب ہوں گی، ان فرنچائز پوسٹ آفسز میں بلوں کی ادائیگی، پارسل کی ترسیل، ڈومیسٹک اور فارن ریمیٹنسز، پوسٹل اسٹیشنری، ای کامرس اور موبائل ٹاپ اپ کے ساتھ یوٹیلٹی اسٹورز اور سی ایس ڈی کی سہولت بھی ہوگی۔
پروگرام کے لیے ماحول دوست الیکٹرانک اسکوٹیز اور رکشے بھی فراہم کئے جائیں گے اور جدید ٹیکنالوجی کے تحت لوگوں کو ہوم ڈیلیوری کی سروس مہیا کی جائے گی۔ لوگوں کو گھر بیٹھے ضرورت کی اشیا مہیا کرنا ممکن ہو پائے گا۔