لاہورہائیکورٹ کا وزیر صحت پنجاب کو ہسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم

لاہورہائیکورٹ کا وزیر صحت پنجاب کو ہسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے کیلئے ...
لاہورہائیکورٹ کا وزیر صحت پنجاب کو ہسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کو ہسپتالوں کافضلہ ٹھکانے لگانے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیدیا، وزیرصحت یاسمین راشد نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں ہسپتالوں کا فضلہ نہ اٹھانے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،وزیر صحت یاسمین راشد،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اورسیکرٹری خوراک عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے درخواست پر سماعت کی ۔چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے ناکافی سہولیات ہیں ،چیف جسٹس مامون رشید نے استفسار کیا کہ فضلہ ٹھکانے لگانے کیلئے کیا اقدامات کئے جا رہے ہیں ؟۔فضلے کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے بھی موجود ہیں ۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہر ضلع میں فضلے کو ٹھکانے لگانے کیلئے انسینریٹرز نصب ہیں ،صرف ایک ضلع میں انسینریٹرز نہیں ہیں وہاں نصب کیا جارہا ہے ،یاسمین راشد نے کہاکہ کچھ ہسپتالوں میں فضلے کو ٹھکانے لگانے کیلئے نجی کمپنیزکو ٹھیکہ دیا گیا ہے ،ایسی سرنجیں لا رہے ہیں جو استعمال کے بعد خودبخود ناقابل استعمال ہو جائیں گی ۔

لاہورہائیکورٹ نے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کو ہسپتالوں کافضلہ ٹھکانے لگانے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیدیا،وزیرصحت یاسمین راشد نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور