پانچ فروری کو ہر پاکستانی یہ کام ضرور کرے،صوبائی وزیر اطلاعات فیاض چوہان

پانچ فروری کو ہر پاکستانی یہ کام ضرور کرے،صوبائی وزیر اطلاعات فیاض چوہان
پانچ فروری کو ہر پاکستانی یہ کام ضرور کرے،صوبائی وزیر اطلاعات فیاض چوہان

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ بھارت کی اسلام دشمنی آئے روز نئی حدوں کو چھو رہی ہے،مسلمانوں سمیت تمام اقلیتیں مودی کے ظلم تلے زندگی بسر کررہی ہیں۔انہوں نے کہا دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے پیچھے تنگ ذہن فاشسٹ ریاست چھپی ہے۔پانچ فروری کو ہر پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہاریکجہتی کرے۔

92ٹو اور جیو نیوز کے مطابق لاہورسے جاری بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا مسلمانوں سمیت تمام اقلیتیں بھارتی ہٹلر نریندر مودی کے ظلم و جبر تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہاوزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ہر محاذ پر کشمیر یوں کے ساتھ کھڑا ہے۔یورپی پارلیمان میں بھارت مخالف قراردادوں کے پیش ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں

فیاض چوہان کا کہنا تھایورپی پارلیمنٹ میں بھارت کے متنازع شہریت بل اور کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف 6 قراردادوں کا پیش ہونا خوش آئند ہے۔انہوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ ہر پاکستانی پانچ فروری کو کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کااظہارکرے۔

واضح رہے کہ ہر سال پانچ فروری کو دنیا بھرمیں مقیم پاکستانی کشمیری یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں۔یوم یکجہتی کشمیر پانچ فروری 1990 میں پہلی بار منایا گیا جس کا مقصد بھارتی مظالم اور بربریت کیخلاف مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔

بھارت کی درندہ صفت فوج نے 21 جنوری 1990 میں اس وقت نہتے کشمیریوں کو بربریت کا نشانہ بنایا جب وہ  بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف سرینگر اور دیگر شہروں میں احتجاج کر رہے تھے۔ بھارتی فوج نے 51 سے زائد کشمیریوں کو بربریت کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا تھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور