چوہدری نثار کو پارٹی میں واپس شامل کرنے کی کوششیں ، نوازشریف نے کیا جواب دیا ؟ بڑی خبر آ گئی

چوہدری نثار کو پارٹی میں واپس شامل کرنے کی کوششیں ، نوازشریف نے کیا جواب دیا ...
چوہدری نثار کو پارٹی میں واپس شامل کرنے کی کوششیں ، نوازشریف نے کیا جواب دیا ؟ بڑی خبر آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ایک مرتبہ پھر سے ن لیگ میں شامل کرنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں ہیں ۔

دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہبازشریف نے نوازشریف منانے کی کافی کوشش کی لیکن سابق وزیراعظم چوہدری نثار کو پارٹی میں واپس لینے سے صاف انکار کر دیاہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ چند مہینوں سے نواز شریف اور چودھری نثار کے مشترکہ دوست بدگمانیاں دور کرنے میں سرگرم تھے اور انہوں نے نواز شریف کو پیغام پہنچایا کہ چودھری نثار نے نہ تو نئی پارٹی بنائی اور نہ ہی وہ کسی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں جبکہ چودھری نثار کی واپسی سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔

چودھری نثار کے قریبی ذرائع کے مطابق چودھری نثار نے کبھی ذاتی طور پر ن لیگ میں واپس آنے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، اس حوالے سے جب رانا ثنااللہ سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا چودھری نثار کی شمولیت کے حوالے سے پارٹی اجلاس کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ چوہدری نثار نے عام انتخابات سے قبل ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا جس کے باعث وہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے کھڑے ہوئے لیکن انہیں قومی اسمبلی کے حلقے میں شکست کا سامنا رہا جبکہ صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر وہ کامیاب ہوئے تاہم اس کا حلف بھی تاحال انہوں نے نہیں لیاہے ۔

مزید : قومی