قطر کے نئے وزیراعظم مقرر، نام بھی سامنے آگیا

قطر کے نئے وزیراعظم مقرر، نام بھی سامنے آگیا
قطر کے نئے وزیراعظم مقرر، نام بھی سامنے آگیا

  



دوحا (ویب ڈیسک) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے شیخ خالد بن خلیفہ آل ثانی کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے دفتر کے ڈائریکٹر شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز آل ثانی کو وزیراعظم کے عہدے پر فائز کر دیا ہے۔

اس سے قبل شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ آل ثانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد ملک کے نئے وزیراعظم کا اعلان کیا گیا ہے۔امریکا سے ایم بی اے کی تعلیم حاصل کرنے والے نئے وزیراعظم خالد بن خلیفہ بن عبد العزیز آل ثانی نے 11 نومبر 2014 کو شاہی دیوان کی سربراہی کا منصب سنبھالا تھا۔ شاہی دیوان سے منسلک ہونے سے قبل انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز قطر ایل پی جی کمپنی میں ملازمت کرکے کیا تھا۔

شیخ خالد بن خلیفہ 2002 سے 2006 تک شیخ تمیم کے پرسنل سیکرٹری رہے اور ترقی کرتے کرتے سربراہ دفتر وزیراعظم مقرر ہوئے۔ ان کا امیر قطر کے بااعتماد ساتھیوں میں شمار ہوتا ہے۔ نئے وزیراعظم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔سابق وزیراعظم عبداللہ بن ناصر آل ثانی نے اپنی ٹویٹ میں امیر قطر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہر وقت امیر قطر کی رہنمائی، شفقت اور تعاون حاصل رہا جس سے کام کرنے میں آسانی ہوئی۔ میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے ساتھ کام کیا۔

مزید : عرب دنیا