’ترچھی ٹوپی ذائقے دو‘فردوس عاشق اعوان کا شہبازشریف پرایسا طنز کہ سن کرہنسی چھوٹ جائے

’ترچھی ٹوپی ذائقے دو‘فردوس عاشق اعوان کا شہبازشریف پرایسا طنز کہ سن کرہنسی ...
’ترچھی ٹوپی ذائقے دو‘فردوس عاشق اعوان کا شہبازشریف پرایسا طنز کہ سن کرہنسی چھوٹ جائے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کی ہیٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ترچھی ٹوپی،ذائقے دو‘ نومبرسے ملک سے فرار ہیں۔ کیمروں کے سامنے، اجلاسوں، ہوٹلوں میں لندن کی سڑکوں پر وہ بھلے چنگے اور روزانہ نیا ہیٹ پہن کر تقریریں کرتے ہیں لیکن عدالتوں کے سامنے اور کاغذات میں بیمار ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر دیئے گئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’نورالیگ‘ میدان سے بھاگ چکی ہے۔’ترچھی ٹوپی،ذائقے دو‘ نومبرسے ملک سے فرار ہیں۔ کیمروں کے سامنے، اجلاسوں، ہوٹلوں میں لندن کی سڑکوں پر وہ بھلے چنگے اور روزانہ نیا ہیٹ پہن کر تقریریں کرتے ہیں لیکن عدالتوں کے سامنے اور کاغذات میں بیمار ہیں۔

انہوں نے مزید کہایہ پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں، لیکن قوم کی خدمت کے لئے دستیاب نہیں۔ ایسے بیمار قوم نے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔ قوم کو لوٹ کر بھی مظلوم ہونے کی دہائی دینے والے حساب سے نہیں بچ سکتے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد