کرونا وائرس، چین نے پاکستان کو اہم ترین چیز بھیج دی ، پاکستانیوں نے سکھ کا سانس لیا

کرونا وائرس، چین نے پاکستان کو اہم ترین چیز بھیج دی ، پاکستانیوں نے سکھ کا ...
کرونا وائرس، چین نے پاکستان کو اہم ترین چیز بھیج دی ، پاکستانیوں نے سکھ کا سانس لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چین نے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی خصوصی کٹس پاکستان روانہ کردیں جو ایک سے دو روز میں اسلام آباد پہنچ جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مشکوک مریضوں اور ممکنہ خدشات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کیلئے چین سے یہ کٹس بھجوانے کی درخواست کی تھی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان وہ پہلا ملک ہے جسے چین نے کورونا وائرس کی تشخیصی کٹس فراہم کی ہیں۔
یاد رہے کہ چین میں اس وقت کرونا وائر سے 132 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 6 ہزار افراد اس وائرس کے باعث انفیکٹ ہوئے ہیں جنہیں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ وائرس کے پیش نظر چین نے اپنے شہر ” ووہان “ پر سفری پابندی عائد کر دی ہیں یعنی اس شہر میں آنے اور جانے پر پابندی ہے جبکہ ہمسایہ ملک نے ایئر پورٹس پر بھی حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے ہیں ۔

مزید :

قومی -