جاپان کا پاکستان کو کرونا وائرس کی 4 ٹیسٹنگ کٹس عطیہ کرنے کا اعلان

جاپان کا پاکستان کو کرونا وائرس کی 4 ٹیسٹنگ کٹس عطیہ کرنے کا اعلان
جاپان کا پاکستان کو کرونا وائرس کی 4 ٹیسٹنگ کٹس عطیہ کرنے کا اعلان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)جاپان نے پاکستان کو کرونا وائرس کی 4 ٹیسٹنگ کٹس عطیہ کرنے کا اعلان کردیا،ایک ٹیسٹنگ کٹ کی مالیت 2 ہزارامریکی ڈالرہے جس سے 50 ٹیسٹ ممکن ہیں ،جاپان سے کرونا ٹیسٹنگ کٹس2 فروری کو پاکستان پہنچیں گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کرونا وائرس کے حوالے سے وزارت قومی صحت نے پاکستان میں جاپانی سفیر سے رابطہ کیا ہے ،حکومت نے جاپان سے کروناوائرس ٹیسٹنگ کٹس فراہمی کی درخواست کی جس پر جاپان نے کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

جاپان نے پاکستان کو کرونا وائرس کی 4 ٹیسٹنگ کٹس عطیہ کرنے کا اعلان کردیا،ایک ٹیسٹنگ کٹ کی مالیت 2 ہزارامریکی ڈالرہے جس سے 50 ٹیسٹ ممکن ہیں ،جاپان حکومت کرونا ٹیسٹنگ کٹس 31 جنوری کو پاکستان کےلئے روانہ کرے گی،جاپان سے کرونا ٹیسٹنگ کٹس2 فروری کو پاکستان پہنچیں گی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد