کرونا وائرس، چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کےلئے درخواست دائر

کرونا وائرس، چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کےلئے درخواست دائر
کرونا وائرس، چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کےلئے درخواست دائر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد چین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کےلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست وکیل جہانگیر جدون کی جانب سے دائر کی گئی جس میں سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری صحت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چین میں پھنسے پاکستانی کتنے ہیں اور حکومت نے اب تک کیا اقدامات اٹھائے؟

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ 20 ہزار چینی اسلام آباد میں رہ رہے ہیں، ان کی سکریننگ کے کیا انتظامات کئے گئے ہیں اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت کیا اقدامات اٹھا رہی ہے؟

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت کو چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلئے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کرے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد