پی پی 217 انتخابات کیس،ہارنے والے کو نئے انتخابات کا انتظار کرناچاہئے ،سپریم کورٹ

پی پی 217 انتخابات کیس،ہارنے والے کو نئے انتخابات کا انتظار کرناچاہئے ،سپریم ...
پی پی 217 انتخابات کیس،ہارنے والے کو نئے انتخابات کا انتظار کرناچاہئے ،سپریم کورٹ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے انتخابی عذرداری کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کا احترام ہونا چاہئے ،ہارنے والے کو نئے انتخابات کا انتظار کرناچاہئے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستا ن میں پی پی 217 ملتان میں دوبارہ انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ،جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ ایک حلقے کامسئلہ ہوتو دوبارہ انتخابات کا حکم مناسب نہیں ہوگا،کیس میں جیتنے والے کامارجن زیادہ ہے ایک حلقے سے فرق نہیں پڑے گا۔

جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات کا احترام ہونا چاہئے،ہارنے والے کو نئے انتخابات کا انتظار کرناچاہئے ،جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ کیس کو آئندہ سماعت پر مکمل کرلیں،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت3 فروری تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد